(یو این آئی) ہندستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے مدنظر امریکہ نے دونوں ملکوں کو یاد دلایا ہے کہ وہ کسی بھی لڑائی میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہ دیں۔
امریکی حکومت نے کل واضح طور پر یہ بھی کہا کہ وہ 18 ستمبر کو اڑی میں ہندستانی فوج کے کیمپ پر
ہوئے حملہ کو دہشت گردانہ حرکت سمجھتا ہے۔
ایٹمی لڑائی سے گریز کرنے کی وارننگ بین الاقوامی میڈیا میں آئی ان خبروں کے بعد آئی ہے کہ ہند و پاک دونوں ملکوں کی حکومتوں نے ایک دوسرے کے خلاف فقرے بازی تیز کردی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف ایٹمی حملوں کے امکان کا اشارہ دیا ہے۔